دمجلاتو دافغانستان اسلامي امارت وب سایت
تازه لیکنې شریعت

ماہنامہ شریعت کا 111واں شمارہ منظرِعام پر

شمارہ نمبر 111

قارئین کرام یہ شمارہ امارت اسلامیہ افغانستان کے مؤسس و امیراول امیرالمومنین ملا محمد عمر مجاہد رحمہ اللہ کی آٹھویں برسی کی مناسبت سے خصوصی شمارہ ہے۔ اس شمارے میں مستقل سلسلوں کے علاوہ دیگر تمام مضامین امیرالمؤمنین رحمہ اللہ کی شخصیت اور یادوں کے گرد گھومتے ہیں۔

اس شمارے میں بہت سی خاص چیزیں شامل ہیں۔ پہلے نمبر پر عید الفطر کے موقع پر امیرالمؤمنین شیخ ہبۃ اللہ اخند زادہ کا شائع ہونے والا پیغام اس شمارے کا حصہ ہے۔ یہ پیغام امیرالمؤمنین کی جانب سے افغان مسئلے پر امارت اسلامیہ کے موقف کا خلاصہ، افغانستان کے مسائل کا مستقل حل اور امارت اسلامیہ کی مستقل پالیسی ہے۔ جو لوگ افغان سیاست سے دلچسپی رکھتے ہیں ان کے لیے اس پیغام کی سطور میں بہت کچھ ہے۔

افغانستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کے حوالے سے امارت اسلامیہ کا موقف کیا ہے؟ کون سے سوالات ہیں جو امارت اسلامیہ کی جانب متوجہ ہیں اور ان کا جواب امارت اسلامیہ کیا دیتی ہے؟ اس حوالے سے امارت اسلامیہ کے ترجمان جناب ذبیح اللہ مجاہد حفظہ اللہ کا تفصیلی انٹرویو شامل اشاعت ہے۔ اس تفصیلی انٹرویو میں آپ افغان سیاست پر تبصرہ اور امارت اسلامیہ کا موقف بہترین  انداز میں سمجھ سکتے ہیں۔

اس شمارے کی سب سے خاص چیز جو امیرالمؤمنین ملا عمر مجاہد رحمہ اللہ کی حیات مبارکہ پر پہلی بار ماہنامہ شریعت شائع کررہا ہے وہ دوہزار ایک کے بعد امیرالمؤمنین رحمہ اللہ کی روپوشی کی زندگی کی تفصیلات، کہ وہ کہاں کہاں اور کیسے رہے۔ انہوں نے وفات تک کی زندگی کس طرح گذاری، اس عرصے میں امارت اسلامیہ کی تشکیل نو کس طرح کی اور کس طرح امارت اسلامیہ کے تمام انتظامی اور سیاسی معاملات کی نگرانی کرتے رہے۔ یہ ساری تفصیلات آپ اس شمارے میں طویل مضمون کی صورت میں تفصیل سے مستند مآخذ کے حوالے سے پڑھ سکتے ہیں۔

امیرالمومنین رحمہ اللہ کی شخصیت اور سوانح پردیگر اہم مضامین میں جلال الدین حقانی رحمہ اللہ کے صاحب زادے انس حقانی کا مضمون بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ ماہنامہ شریعت کے دیگر اہم مصنفین کی پر مغز تحریریں شامل اشاعت ہیں۔

امیرالمؤمنین ملا عمر مجاہد رحمہ اللہ کا امیرالمؤمنین بننے کے بعد علما سے پہلا خطاب جو اب نایاب ہوچکا ہے ماہنامہ شریعت نے اس کی صوتی تسجیل حاصل کی ہے۔ جس کا اردو ترجمہ اس شمارے میں آپ کی نذر کیا جارہا ہے۔ دیگر اہم مضامین اور مستقل سلسلوں کے ساتھ ماہنامہ شریعت کا یہ معلوماتی نمبر پڑھنا نہ بھولیے۔

امارت اسلامیہ کا مکمل اور جامع موقف جاننے کے لیے اور مزید معلوماتی مضامین پڑھنے کے لیے ماہنامہ شریعت کا نیا شمارہ پڑھنا ہرگز نہ بھولیں۔

ماہنامہ شریعت کو خود بھی پڑھیں اور اسے اپنے جاننے والوں تک بھی پہنچائیں
[dflip id="2531" type="thumb" ][/dflip]
ماہنامہ شریعت ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے درج ذیل لنک استعمال کریں:
پی ڈی ایف فائل ڈاونلوڈ لنک
ماہنامہ شریعت کا ٹویٹر اکاونٹ
www.twitter.com/shariatmagazin
الامارہ وٹس آپ نمبر
0093708638285

اړوند نور مطالب او مجلې

د دوحې تړون ماتول ځانته د قبر کیندل دي ؟!

Habibullah Helal

نگاهی بر نقض معاهدات بین المللی از سوی آمریکا

Habibullah Helal

د بمبارونو او وحشت تېزول د څه لپاره ؟

Habibullah Helal