دمجلاتو دافغانستان اسلامي امارت وب سایت
شریعت

ماہنامہ شریعت کا 107واں شمارہ منظرِعام پر


شمارہ نمبر 107
اس شمارے میں امارت اسلامیہ کے کمیشن برائے تعلیم وتربیت وہائر ایجوکیشن کی جانب سے سال 2020 کی کارکردگی رپورٹ شامل ہے جس میں واضح کیا گیاہے کہ گذشتہ سال امارت اسلامیہ نے اپنے زیر کنٹرول علاقوں میں کتنے نئے پرائمری سکول اور کتنے نئے مدارس قائم کیے۔ مدارس اور سکولوں کے نصاب کے متعلق کتابوں کی چھپائی کتنی تعداد میں کئی گئی اور دیگر معلومات وغیرہ۔ اس شمارے کی ایک اور اہم تحریر امارت اسلامیہ کے مذاکراتی ٹیم کے رکن عبداللطیف منصور سے کی گئی گفتگو ہے۔ جس میں موجودہ حالات اور مستقبل کے حوالے سے ان کی پرمغز گفتگو شامل ہے۔ امارت اسلامیہ کی پالیسی اور موقف کو سمجھنے کے لیے انٹرویو کا پڑھنا لازمی ہے۔ ایک اور اہم تحریر نئی امریکی انتظامیہ کے صدر جوبائیڈن کے حوالے سے وابستہ دنیا خصوصا افغان عوام کی توقعات کے حوالے سے شامل اشاعت ہے۔ افغانستان میں اب تک مختلف مقامات پر صحافیوں اور سوشل ورکرز کا ہدفی قتل ہوچکا ہے اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ ان کی وجوہات کا جائزہ لینے اور اس کے مقاصد جاننے کے لیے ہارون بلخی کی اہم تحریر شامل اشاعت ہے۔ کابل انتظامیہ نے کچھ عرصہ تک پروپیگنڈے کے انداز میں پیش کشیں کیں امارت اسلامیہ قطر دفتر چھوڑ کر افغانستان میں آکر یہاں سیاسی دفتر قائم کرے اور کابل انتظامیہ سے مذاکرات کرے۔ اس پروپیگنڈے کا جواب دینے کے لیے اہم تحریر اشاعت کا حصہ ہے۔ امارت اسلامیہ کی جانب سے ایک کمیشن عوامی نقصانات کی روک تھام کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ سال 2020 میں امریکی اور ان کے داخلی کٹھ پتلی فورسز کی جانب سے افغان عوام پر جو بمباریاں کی گئیں اور نقصانات پہنچائے گئے مذکورہ کمیشن کی جانب سے ان کی سالانہ تفصیلی رپورٹ بھی اس اشاعت میں شامل ہے۔ اس کے علاوہ سی آئی اے کے ڈیتھ سکواڈ کی وحشتوں پر مشتمل غیر ملکی ویب سائٹ انٹرسیپیٹ کی تفصیلی رپورٹ اس شمارے کا حصہ ہے جس میں امریکی اور ان کے کٹھ پتلی افغان فورسز کے مظالم کی کہانی بیان کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ہمارے دیگر معلوماتی مستقل سلسلے اور مضامین اس شمارے کا حصہ ہیں۔
ماہنامہ شریعت کو خود بھی پڑھیں اور اسے اپنے جاننے والوں تک بھی پہنچائیں
ماہنامہ شریعت ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے درج ذیل لنک استعمال کریں:


پی ڈی ایف فائل ریڈینگڈ لنک ‏

[dflip id=”1885″ type=”thumb” ][/dflip]

پی ڈی ایف فائل ڈاونلوڈ لنک

اړوند نور مطالب او مجلې

ماهنامہ شریعت شمارہ 105

admin

ماهنامہ شریعت شمارہ 52

salik

ماهنامہ شریعت شمارہ 96

admin